مرکزی دارلعلوم جامعہ مظہر اسلام کا76واں جلسہ دستار فضلیت 

  مرکزی دارلعلوم جامعہ مظہر اسلام کا76واں جلسہ دستار فضلیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی دارلعلوم جامعہ مظہر اسلام کا76واں جلسہ دستار فضلیت کے موقع پر ختم بخاری شریف کی تقریب وسالانہ عرس امام اعظم ابوحنیفہ،محدث اعظم سردار احمد قادری،قائد اہل سنت صاحبزادہ حاجی محمدفضل کریم کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔ 250علماء اکرام فارغ التحصیل ہوئے جنکی دستار بندی کرکے انہیں سند فراغت بھی دی گی۔شیخ الحدیث علامہ سعید قمر سیالوی نے درس بخاری دیا اور آخری حدیث پڑھائی جبکہ ملک بھر سے جید علماء و مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے جماعت اہل سنت کے ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری، برسٹر صاحبزادہ حسین رضا، صاحبزادہ حسن رضا،شیخ الحدیث صوفی محمد بخش رضوی ، علامہ فاروق القادری، پروفیسر آصف رضا ، صا حبزاد ہ پیر مخدوم عباس،پیر سید برھان شاہ،پیر ضیاء المصطفی حقانی ،صاحبزادہ محسن رضا اور دیگر نے خطاب کیا۔


متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفی کا نفاذ ہی استحکام وطن کا ضامن ہے۔ مدارس اسلام کا فیضان اور مضبوط قلعے ہیں۔قران وحدیث کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ پرامن پاکستان کیلئے دہشت گردی، انتہائ پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ناگزیز ہے۔ حکومت محب وطن اہل سنت کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے بازرہے۔ پاکستا ن لاکھوں شہیدوں کی امانت ہے۔پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا۔ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے۔انہوں نے کہا نظام مصطفی ?کے نفاذ سے نیا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اورمسلمانوں کے ایمان کی نشانی ہے۔محبت مصطفی ?تسخیر کائنات کی کنجی ہے۔قوم متحد ہوکر ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنائے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔