غیر قانونی املاک کیخلاف آپریشن،32کنال اراضی واگزار

غیر قانونی املاک کیخلاف آپریشن،32کنال اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی املاک کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 32 کینال اراضی واگزار کروالی۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے داخلی راستوں پر اسسٹنٹ کمشنر واثق کی نگرانی میں 32 کنال زمین واگزاری کے لیے آپریشن ہوا، راوی زون ریگولیشن افیسر عامر اختر بٹ سمیت پچاس ملازمین نے آپریشن میں حصہ لیا، ہیوی مشینری سے 100 سے زائد کھوکھے،115 شیڈ مسمار کر دیئے گئے ۔ غیرقانونی املاک کیخلاف آپریشن کے دوران 40 دوکانیں مسمار کر دی گئیں جبکہ 22 کنال نجی زمین واگزار کروا لی گئی، دس کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی 30 کمرشل عمارتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر قائم ریستوران کو بھی مسمار کر دیا ، سیل کی جانے والی املاک میں مارکی، کمرشل پلازہ، فوڈ پوائنٹس اور دفاتر شامل ہیں۔