چیف جسٹس کا جملہ ”آئین دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے “ بہت اہم ، شبلی فراز

چیف جسٹس کا جملہ ”آئین دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے “ بہت اہم ، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ چیف جسٹس کا جملہ ”آئین دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے “ بہت اہم ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے سو موٹو کا دوسرا دن تھا،اس سو موٹو کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل کرنا اہم جز ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعہ کی کارروائی کا اہم جملہ چیف جسٹس کا تھا،وہ یہ تھا کہ آئین دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ایک ہی ادارے پر پاکستان کے عوام کی نظریں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہروز مریم نواز نے ججز کا نام لے کر تنقید کی ،عمران خان پر جونیئر جج کی وجہ سے دہشتگردی کا مقدمہ کر دیا گیا،عمران خان کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا کوئی بھی جج من پسند نہیں ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ نواز شریف کا ہمیشہ طریقہ کار رہا ہے کہ من پسند امپائر ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سو موٹو کے اس بنچ میں قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم کرنے والے ججز بھی شامل ہیں،ہم نے قانون اور عدالتوں کے سامنے سر جھکایا۔انہوںنے کہاکہ عدالت عظمیٰ اور ججز کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے،مریم نواز اس وقت مکمل طور پر عدالت عظمیٰ پر حملہ آور ہیں
شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -