خواجہ آصف کی امپورٹڈ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے، عثمان ڈار

 خواجہ آصف کی امپورٹڈ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف چیخ چیخ کر اپنی ہی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں، عمران خان اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہے، عمران خان نے نظام سے باہر بیٹھ کر بھی ان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عمران خان کے خلاف ہر محاذ پر ناکامی کا غصہ ان کا منہ چڑا رہا ہے، چیف آرگنائزر کی قیادت میں ملک کا وزیر دفاع عدلیہ پر حملہ آور ہو چکا ہے، خواجہ آصف کی امپورٹڈ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے، عدلیہ کے خلاف منظم کمپین کا اشارہ لندن سے دیا گیا ہے۔ یہ چاہتے ہیں ملک کا ہر ادارہ پنجاب پولیس کی طرح ان کے ماتحت کام کرے، پوری قوم قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -