پاکستان کیساتھ اقتصادی،تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، امریکہ

پاکستان کیساتھ اقتصادی،تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے وزارتی اجلاس جاری ہے، ہم پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے،ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں 80امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے آگاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریبا پچاس فیصد اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔ 
 امریکہ
 

مزید :

صفحہ اول -