عدالتی فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ، شیخ رشید 

عدالتی فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ، شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آئی این پی)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست، سپریم کورٹ پر دبا ﺅکے سنگین نتائج ہوں گے، مہنگائی کے خلاف بغاوت ہوگی۔ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا 9رکنی بنچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، اگر 90دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تروایح پڑھیں گے۔
 شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -