پی ٹی آئی کارکنوںپر فوجداری مقدمات کےخلاف ہائیکورٹ  میں درخواست دائر

 پی ٹی آئی کارکنوںپر فوجداری مقدمات کےخلاف ہائیکورٹ  میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف کے گرفتار رہنماو¿ں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات اور دوسرے اضلاع منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے،تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنان گرفتاری دینے کے لیے چیئرنگ کراس لاہور پہنچے تمام رہنماﺅں اور کارکنان نے علامتی گرفتاریاں دی ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو تمام گرفتار رہنماو¿ں اور کارکنان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر سے روکنے کا حکم دے،اور تمام افراد کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنے سے بھی روکا جائے۔
 فوجداری مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -