ن لیگ نے ہمیشہ کمزوریاں چھپانے کیلئے اداروں کو متنازع بنایا،پرویز الٰہی

    ن لیگ نے ہمیشہ کمزوریاں چھپانے کیلئے اداروں کو متنازع بنایا،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔اس دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اداروں کو متنازع بناتی ہے، (ن) لیگ عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 18دن سے لاپتہ محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، دونوں صوبوں میں الیکشن ہر صورت ہونے ہیں، انتخابات کرائے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام جو فیصلے کرتی ہے وہی درست ہوتے ہیں، گورنر، الیکشن کمیشن دونوں اپنے اختیارات سے بھاگ رہے ہیں۔اگر یہ تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے تو پھر بتائیں الیکشن کا اعلان کون کرے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -