جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے وہی عوامی جماعت: مریم نواز

         جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے وہی عوامی جماعت: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       سرگودھا(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف نے یہاں جم خانہ کلب میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مختلف پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی،ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید، طلال چوہدری و دیگر مرکزی رہنماء موجود تھے، اس موقع پر سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف سے سٹی سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان، چوہدری رضوان گل، اسد اکرم کچھیلا، ملک اسلم نوید،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور چوہدری حامد حمید سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور تمام ونگز، یوتھ، لیبر، علماء، اقلیت، وکلاء، خواتین و سوشل میڈیا ٹیم سمیت دیگر اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکرکے عہدیداران نے بھی ملاقات کی،مریم نواز نے بالخصوص خواتین کو یقین دلایا کہ سرگودھا ڈویژن کی خواتین کو گزشتہ چار سالوں کے دوران خالصتاً میرٹ اور کام کرنے پر خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے کا موقع دیا جائے گا، مریم نواز شریف نے سرگودھا میں بھرپور تنظیمی کونشن منعقد کرنے پر عہدیداروں اور کارکنوں کی تعریف کی اور کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد کی تنظیمی کنونشن میں بھرپور شرکت پر بہت خوش ہوں، پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے، جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے، وہی عوامی جماعت ہوتی ہے، آپ نے ثابت کیا کہ آپ جیل جانے سے ڈرتے ہیں، نہ عوام کے حق پر جھکتے ہیں، آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہنواز رانجھا،ڈاکٹر غوث محمد نیازی،کرم الہی بندیال،سمیرا ملک،ملک شاکر بشیر اعوان، معظم شیر کلو،امیر حیدر سنگھا،جاوید حسنین شاہ، سردار عاصم شیر میکن و دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی  سنیئر نائب صدر   مریم نواز نے کہا ہے کہ جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے وہی عوامی جماعت ہے،ن لیگ والوں نے ثابت کیا کہ وہ جیل سے ڈرتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق چیف آرگنائز رمسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ سرگودھا ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا،اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز نے  شرکاء  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے،کارکنوں اور عہدیداروں کی حمایت اور عزت افزائی پر مشکور ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ تنظیم سازی میں ایک مثالی جماعت بننا ہے،جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے،وہی عوامی جماعت ہوتی ہے۔ن لیگ والوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ جیل جانے سے ڈرتے ہیں اور نہ عوام کے حق پر جھکتے ہیں۔  
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -