اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ، اہلیہ گورنر پنجاب 

اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ، اہلیہ گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی دعوت پر ایس او ایس ویلج کے بچوں نے گورنر ہاﺅس لاہور کا دورہ کیا۔گورنر پنجاب کی اہلیہ نے بچوں کو گورنر ہاﺅس میں آنے پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ بے سہارا بچوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر55صفحہ6پر )
اسلام بھی ہمیں بے سہارا بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر ایسے بچوں کو معاشرے کا ایک فعال اور ذمہ دار شہری بنانے کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کردار سازی کی بھی بہت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچے ایس او ایس جیسے اداروں میں بہتر تعلیم و تربیت کے بعد معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیگم گورنر پنجاب نے بچوں کو گورنر ہاس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ایس او ایس ویلج کے بچوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب نے بچوں میں مختلف تحائف بھی تقسیم کئے۔ 
اہلیہ گورنر