ڈیرہ ڈویژن میں خانہ ومردم شماری،سکیورٹی انتظامات فائنل

ڈیرہ ڈویژن میں خانہ ومردم شماری،سکیورٹی انتظامات فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں خانہ و مردم شماری کےلئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹیشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاک آرمی بھی ٹیم کا حصہ ہوگی۔ حساس علاقوں میں تین لئیر سیکورٹی دینے کے ساتھ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کے ساتھ موٹر سائیکل پر پٹرولنگ ہوگی۔ٹیموں نے فیلڈ میں فرضی مشقوں کا سلسلہ بھی شروع(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 کردیا۔یہ بات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل سینسس کمیٹی کے دوسرے روز کے اجلاس میں بتائی گئی۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنرز جمیل احمد جمیل،آغا ظہیر عباس شیرازی،تنویر خالد،منصور بلوچ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈی پی او محمد راشد،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،احمد نوید،عامر جلبانی،حیات اخترکے علا¶ہ ثریا مجید رانا،زرینہ بی بی اور دیگر افسران موجود تھے۔