منشیات برآمدگی مقدمہ، مجرم کو ایک سال قید، دس ہزار جرمانہ ادا کرنیکا حکم

 منشیات برآمدگی مقدمہ، مجرم کو ایک سال قید، دس ہزار جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی پورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر 1سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق ملزم ساجد علی کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 347 درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے 1کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔