تھانہ ریگی میں پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد

 تھانہ ریگی میں پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) افسران بالا کی خصوصی ہدایت پرتھانہ ریگی کی حدود چیرمین نعمت اللہ کے حجرے میں جرائم پر قابوپانے اور ان کے بروقت حل کی خاطر ایس ایچ او تھانہ ریگی افتخار خان کی سر براہی میں خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، میٹنگ میں پی ایل سی ممبران،متھرا تحصیل کے چیرمین، بلدیاتی نمائندگان،پراپرٹی ڈیلر ایسوی ایشن اور معززین علاقہ سمیت علماء کرام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک اور مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکاء نے جرائم کی سرکوبی، ہوائی فائرنگ کی روک تھام، شادی بیاہ کے مواقع پر تکلیف دہ میوزیکل پروگراموں کے ساتھ ساتھ آئس اور دیگر منشیات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم دہرایا