صدر اورنگزیب خان کا جوانسال بیٹا  ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

صدر اورنگزیب خان کا جوانسال بیٹا  ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران بازار میرافضل خان کے صدر اورنگ زیب خان کا جوانسال بیٹا ٹریفک حادثے میں جان بحق  ہوگیا تفصیلات کے مطابق سولہ سالہ حسنین خان جمعہ کے روز چارسدہ روڈ پر موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ اچانک حادثے کا شکارہوگیا اس سے سترہ دن قبل اورنگ زیب کا دوسرا بیٹا صبیح اللہ بیماری کے باعث جان بحق ہواتھامرحوم کی رسم قل مسجد زرگران محلہ گل بہار کس کورونہ میں اداکی جائے گی۔