حکومتی ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی تحریک میں مزید تیزی آئےگی، عثمان سواتی

حکومتی ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی تحریک میں مزید تیزی آئےگی، عثمان سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)سینیٹر اعظم سواتی کو متعدد بار گرفتار کرکے پورے پاکستان کی سیر کراچکے ہیں حکومتی ہتھکنڈوں سے تحریک رکنے والی نہیں والد اعظم سواتی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ ان خیالات کا اظہارسینیٹر اعظم سواتی کے صاحبزادے بیرسٹر عثمان سواتی نے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
صوبائی رہنما تحریک انصاف چوہدری سجاد احمد وڑائچ کی فلور مل آمد کے موقع پر کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعظم سواتی کی ضمانت کرانے نہیں جائیں گے والد اعظم سواتی کو ادویات کی ضرورت ہے لیکن پولیس کی جانب سے ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا جارہاہے۔ اس موقع پر اس موقع پرچوہدری افضال وڑائچطاہر خان سواتیعثمان افتخارمیاں ہارون شبیراور دیگر بھی موجودتھے۔