سکیورٹی،کرکٹ بورڈ سے کروڑوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ غلط،اصغر علی جاوید کی بات چیت

سکیورٹی،کرکٹ بورڈ سے کروڑوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ غلط،اصغر علی جاوید کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بورےوالا(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایڈہاک کرکٹ کمیٹی وہاڑی کے سابق سینئر ممبر اصغر علی جاوید نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کرکٹ بورڈ سے سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کے فیصلے سے راولپنڈی اور لاہور کے شائقین کرکٹ میچ دیکھنے سے محروم ہو جائیں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب یہ فیصلہ واپس لے سندھ حکومت ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز کی کوئی رقم کرکٹ بورڈ سےوصول نہیں کی کرتی اگر حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو کرکٹ بورڈ یہ میچز کراچی منتقل کردے گا جس کی وجہ سے راولپنڈی اور لاہور کے شائقین کرکٹ میچ دیکھنے سے محروم ہو جائیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف جوکہ کرکٹ کے پیٹرن انچیف ہیں وہ حکومت پنجاب کو اس مسئلے کے حل کے لئے ہدایت کریں تاکہ تاکہ راولپنڈی اور لاہور کے شائقین کرکٹ میچ دیکھنے سے محروم نہ ہوں۔