بہاولپور،ایپکا کی مطالبات منظوری کےلئے احتجاجی ریلی، نعرے بازی

بہاولپور،ایپکا کی مطالبات منظوری کےلئے احتجاجی ریلی، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سر کاری دفاتر میں ہڑتال و تالہ بندی سمیت مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفس سے فرید گیٹ تک نکالی گئی جس میں ٹی ایم اے سمیت سی ڈی اے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
 ،بی ڈبلیو ایم سی،ہائی وے ،بلڈنگز و دیگر سرکاری محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کیلئے کی قیادت ڈویژنل صدر ملک ریاض ،عبدالمجید عباسی ،پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری افضل نے کی ۔اس موقع پر ملازمین نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی کے باعث عام آدمی سمیت سرکاری ملازمین بھی شدیدمعاشی مشکلات کا شکار ہیں،پاکستان کے حکمران اپنا پروٹوکول اور عیاشیاں چھوڑنے کو تیار نہیں، یہ مفت بجلی، گیس، موبائل استعمال کرتے ہیں، سرکاری آفیسران اور گورنر سینکڑوں کنال کے محلات میں رہتے ہیں، ان کے استعمال میں پانچ لاکھ سرکاری گاڑیاں ہیں جن میں کروڑوں روپے روزانہ کامفت پٹرول ڈلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آیا حکمران اشرافیہ نے غریب عوام سے قربانی طلب کی، مگر یہ اپنا پروٹوکول اور سرکاری اخراجات پر عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں۔اب پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ اب کی بارحکمران خود قربانی دیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں اور ٹائم پے سکیل دیا جائے ورنہ اپنے حقوق کے لئے اسمبلیوں کا گھیرا¶ کرینگے۔