ایس اے پی ،نائب صدر احمد الفیضی کی احسن اقبال، ڈاکٹرمختار سے ملاقات

ایس اے پی ،نائب صدر احمد الفیضی کی احسن اقبال، ڈاکٹرمختار سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(پ ر) ایس اے پی (SAP) کے سینئر نائب صدر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ احمد الفیفی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
 اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ سے ملاقات کی۔ احمد الفیفی نے نٹ شیل گروپ کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ دی فیوچر سمٹ (ٹی ایف ایس) کے چھٹے ایڈیشن میں بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے ملاقات میں ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر احمد الفیفی کا کہنا تھا کہ تجارتی ادارے اور سرکاری شعبے عوام کو موثر خدمات کی فراہمی کے لیے SAP کے بزنس سلوشنز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مالیات، ایچ آر، آڈٹ اور SAP کے متعدد بنیادی بزنس ایپلی کیشنز نے شفافیت کے حوالے سے پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔