عوام بیدار،غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں،تحریک کامیاب، طارق عبداللہ

عوام بیدار،غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں،تحریک کامیاب، طارق عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شجاع آباد(تحصیل رپورٹر) شجاع آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم پی اے میاں طارق عبداللہ آرائیں کے درینہ ساتھی ملک ذبیر شریف نے گفتگو میں(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
 کہا عوام میں بیداری اور اپنے حق کا جذبہ پیدا کرنا پاکستان تحریک انصاف کی محنتوں کا نتیجہ ہے آج عوام غلامی کی زنجیروں سے باہر نکل آئی ہے اپنا حق لینا جانتی ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں عوام کا سمندر دیکھا گیا جس سے صاف صاف ثابت ہوا کہ عوام میرٹ کا فیصلہ چاہتی ہے پاکستان تحریک کے رہنماں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترنے کی بچائے الیکشن کا اعلان کرئے تاکہ معیشت میں بہتری آئے اور عوام کی مشکلات اور مہنگائی کی لہر کو روکا جائے