رحمن بابا ایکسپریس میں نوسربازوں کا آپریشن،مسافروں کو لوٹ کر فرار

رحمن بابا ایکسپریس میں نوسربازوں کا آپریشن،مسافروں کو لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں سوار 4 مسافروں کو نامعلوم شخص نے نشہ آور چیز کھلا دی اور بیہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم شخص مسافروں کا سامان موبائل فون اور نقدی چراکر فرار ہوگیا۔ دیگر مسافروں نے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر )
بیہوش دیکھ کر ریلوے پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔ ریلوے پولیس نے بیہوش ہونے والے مسافروں کوریلوے اسٹیشن خانپور کے حوالے کردیا۔ ریلوے انتظامیہ نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی مدد سے مسافروں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا۔ دو مسافروں کی شناخت حافظہ آباد کا رہائشی 25 سالہ عاقف عرفان اور اٹک کے رہائشی 30 سالہ عابد علی کے نام سے ہوئی جبکہ دو مسافروں 50 سالہ اور 60 سالہ شخص کی ہوش نہ آنے پر تاحال شناخت نہیں ہو پائی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔