حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ لیا : سراج الحق 

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ لیا : سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر170 ارب کے ٹیکس لگا کر موجودہ نا اہل حکمرانوں نے قوم کا خون نچوڑ لیا ، بجلی،گیس،یوٹیلیٹی بلوں میں اضافے کے ساتھ کفن کے کپڑے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ،70برسوں سے بر سر اقتدار حکمرانوں نے قوم کو خوشحالی کے بجائے تباہ حالی کی جانب دھکیل دیا ہے ان(بقیہ نمبر56صفحہ6پر )
 خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک اوکاڑہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید، چوہدری رضوان احمد، پیر جنید قریشی، صدر کسان بورڈ پاکستان شوکت چدھڑ، امیر سٹی شیخ سلمان اظہر بھی موجود تھے ۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں آٹے کے ایک تھیلے کے حصول میں لائن میں لگنے پر مجبور ہیں لیکن حکمرانوں کے کتے اور بلیوں کا کھانا فرانس سے آ رہا ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف،راحیل شریف ، مونس الٰہی،شہباز شریف،زرداری،بلاول سمیت صرف ملک کی اٹھارہ شخصیات ایمانداری سے اپنی رقم کی زکوة ادا کر دیں تو ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئی قوم آ ئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ترقی نہیں کر سکتی ، مفاد پرستوں جرنیلوں ملک لوٹنے والے سود خور سیاستدانوں کا ملک نہیں چاہیے عام آدمی مزدور کا ملک چاہیے جب تک عام آدمی ایوان میں نہیں جائے گا ملک مسائل سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے پاکستان کو اٹیمی طاقت رول بیک کرنے کی سازش ہو رہی ہے آئی ایم ایف کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ،عمران خان کل جس کو ڈاکو کہتا تھا آج سیاسی باپ بنا لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتیں کمزور اور بے بس ہیں چہرے دیکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔
سراج الحق