غریب عوام اور ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں،اورنگزیب کشمیری

غریب عوام اور ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں،اورنگزیب کشمیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)سیاسی قیادت ذاتی جھگڑوں میں پھنسی ہے۔ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں کبھی لانگ مارچ اور کبھی جیل بھروتحریک۔غریب عوام اور ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور غلام سرور مرکزی نائب صدر  نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اللہ کی قسم ملک میں مہنگائی کا طوفان آیاہے۔جس نے غریب عوام اور ملازمین کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ہم نے  50 سالہ زندگی میں اتنا مہنگائی نہیں دیکھا ہے۔جو آجکل ہے۔لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں۔اور سیاستدان اپنی لوٹی ہوئی رقم اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے مشت گریبان ہے۔اور 75 سال میں ملک کے قومی خزانے کو بیدری سے لوٹا۔اور IMFسے قرضہ لے کر پاکستان کودیوالیہ کردیا۔اور ابھی پھر حکومت  IMF کے گود میں بیٹھا ہے۔اور قرضہ کیلئے منت وسماجت کر رہے ہیں۔لیکن اس دفعہ IMF بھی سیاستدانوں اور کرپٹ بیوروکریٹ کے کرپشن سے باخبر ہے۔اور اتنی آسانی سے قرضہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔کہ یہ ملک ھمارا ہے۔ھمارا جینا مرنا یہاں ہے۔سیاستدانوں اور کرپٹ بیوروکریٹ کے اثاثے اور اور لوٹی ہوئی رقم باہر ممالک کے سوئس بینکوں میں پڑے ہیں۔پاکستان کوبچانے کیلئے عوام اور سرکاری ملازمین کو سڑکوں پر نکلنا ھوگا۔اور ان کرپٹ حکمرانوں اور بیوروکریٹ کا کڑااحتساب کرنا ہوگا۔ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا