نوشہرہ،ٹریفک کے مختلف  حادثات میں 5 افراد زخمی 

نوشہرہ،ٹریفک کے مختلف  حادثات میں 5 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ  پاکستان) ضلع نوشہرہ کے چار مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو ئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کئے پیرپیائی اسٹاپ نوشہرہ کے مقام پر موٹرسائیکل کا بریک فیل ہونے کے باعث شیریار عمر 42 سال زخمی ہواامان گڑھ پاٹک کے مقام  پر روڈ ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں   کے تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد عبداللہ عمر 26 سال اور سدیس عمر 21 سال سا کنان نوشہرہ کینٹ  زخمی ہو ئے رشکئی پاٹک کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران شمس عمر 26 سال سان ڈاگ بیسود  زخمی ہواحادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کی وجہ سے پیش آیاکنڈ موڑ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص زخمی دلبر عمر 38 سال سا کن خیر آباد زخمی ہواحادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا