سیاحت فروغ، دستیاب وسائل برئے کار لائینگے: ظفر محمود

  سیاحت فروغ، دستیاب وسائل برئے کار لائینگے: ظفر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


     پشاور(سٹی رپورٹر) نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور اثار قدیمہ ظفر محمود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور سیاحت کی ترقی و فروغ کے لئے دستیاب وسائل استعمال میں لائیں گے۔ صوبے کے شمالی و جنوبی اضلاع سمیت سیاحت کے لئے دیگر موزوں مقامات کی تعمیر ترقی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں اپنے عہدے کا چارج سمبھالنے کے بعدمختلف علاقوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نگراں مشیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام دستیاب وسائل کو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سیر و تفریح کے لئے موزوں ترین مقامات کافی موجود ہیں اور نگراں حکومت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہتر سہولیات اور امن و امان کا ماحول فراہم کنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ظفر محمود نے کہا کہ صوبے کی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کرنے کے عمل میں مزید اقدامات اٹھائیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو تاریخی ثقافت جاننے اور تفریح سہولیات میسر ہونے میں مدد ملے اور لوگ اپنی ثقافت کو ہمیشہ کے لئے زندہ اور برقراردیکھ سکیں کیو نکہ خیبر پختونخواقدیم تہذیب و ثقافت کا امین اور گواہ ہے۔