میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،64بجلی چوروں کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،64بجلی چوروں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان( نیوز پورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے64صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔68ہزار460یونٹس بجلی چوری کرنے پر14لاکھ85ہزار روپے جرمانہ عائد۔13صارفین کے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 23فروری 2023 کو ملتان سرکل میں 18 بجلی چوروں کو393750روپے جرمانہ عائد کیاگے۔ ڈی جی خان سرکل میں 5 بجلی چوروں کو56030روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 9 صارفین کو242580روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 5 صارفین کو177820 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 5بجلی چوروں کو87126روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 10بجلی چوروں کو220000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 7صارفین کو 137000روپے جرمانہ عائداور4ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 5صارفین کو 170630روپے جرمانہ عائدکیاگیا