سول ہسپتال بہاولپور میں چوروں کا کریک ڈاﺅن،آٹھ بیٹریاں غائب

سول ہسپتال بہاولپور میں چوروں کا کریک ڈاﺅن،آٹھ بیٹریاں غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو) سرصادق سول ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی یامبینہ ملی بھگت سے ہسپتال کے مین جنریٹر کی آٹھ بیٹریاں گزشتہ دنوں نامعلوم چورلے اڑے جبکہ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
 ہسپتال میں جگہ جگہ واک تھروگیٹ، سکیورٹی گارڈ، سکیورٹی کیمروں پرسالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود لاکھوں روپے کی قیمتی بیٹریاں چرالی گئیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈےوٹی پرمعمور نہ ہی عملہ اورنہ ہی ڈی ایم ایس سمیت دیگران کیخلاف کاروائی ہوسکی ہے جبکہ مارننگ شفٹ میں ایم ایس کے علاوہ اے ایم ایس ڈی ایم ایس سمیت نوڈاکٹروں کولگایاہواہے اس طرح ایوننگ اورنائٹ شفٹ میں بھی ڈاکٹروں کولگایاہواہے جومریضوں کوچیک نہیں کرتے۔جب اس بارے میں ایم ایس سرصادق ہسپتال سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے کہاکہ ہسپتال میں ہونیوالی چوری کے معاملہ پرتھانہ صدر میں درخواست جمع کروارکھی ہے اورمعاملہ کی چھان بین بھی جاری ہے۔