شوگر مل مالکان کا کسانوں پر وار ادائیگیاں بند،بروکرز سے ڈیل

شوگر مل مالکان کا کسانوں پر وار ادائیگیاں بند،بروکرز سے ڈیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہجمال(نمائندہ پاکستان)شوگر مل مالکان نے کسانوں کی ادائیگیاں روک کر بروکرز کو ادائیگیاں کرنا شروع (بقیہ نمبر35صفحہ6پر )
کردیں کسانوں کو تین سو روپے من جبکہ بروکر کو 370کے حساب سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں کسان اتحاد کا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ۔کسان اتحاد مظفر گڑھ کا اجلاس ہیڈ پنجند کے مقام پر منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر میاں احسان دھنوتر نے کی جنرل سیکرٹری مہر خالد محمود جا نگلہ نے ضلع بھر سے آئے ایگزیکٹو ممبران سے فردا فردا مسائل دریافت کئیے تو متفقہ طور پر یہ مسئلہ سامنے آیا کہ رحمان حاجرہ شوگر مل انتظامیہ نے بروکرز سے ساز باز کر کے تین سو ستر روپے من کے حساب سے بروکر کو بر وقت ادائیگی کر رہی ہے