سابق تحصیل ناظم مظفر گڑھ سردار آباد ڈوگر کی خان گڑھ میں نماز جنازہ ادا

سابق تحصیل ناظم مظفر گڑھ سردار آباد ڈوگر کی خان گڑھ میں نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانگڑھ، روہیلانوالی(نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم مظفرگڑھ سردار آباد ڈوگر کا نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں گزشتہ روز ادا کر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
 دیا گیا جس میں وفاقی وزیر سابق صوبائی وزیر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات صحافتی برادری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تاجر برادری نے شہر بھر میں دوکانوں کا شٹر ڈان رکھا اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔تفصیل کےمطابق 23 فروری بروز جمعرات کو سابق تحصیل ناظم و سربراہ ڈوگر برادری سردار آباد ڈوگر دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے جن کا نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں ادا کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان سابق صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نوابزادہ بلال احمد خان سابق ایم پی ایز سردار عون حمید ڈوگر ملک قسور لنگڑیال علمدار قریشی معظم جتوئی جبکہ شیخوپورہ کے رہائشی ایم این اے عرفان ڈوگر، عبدالیقوم خان شیروانی سیاسی و سماجی رہنما اور حلقہ کی دیگر سیاسی شخصیات چوہدری عدنان خالد سید جمیل شاہ بخاری امتیاز علیم قریشی ڈاکٹر عبدالرشید شیخ اور صدر انجمن تاجران شیخ رضوان فضل کورا ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ ریاض بخاری,ایس ایچ او قیصر حسنین، الطاف سلیم،ندیم عبداللہ، ڈاکٹر مجاہد حسین، رانا عامرفاروق،ملک عبدالکریم،عابد چوغطہ، اے بی مجاہدجام امجد علی پونٹہ، معظم ڈوگرقاضی محمد اعظم سمیت شیروانی پٹھان برداری، صحافتی برداری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی