جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،عوامی شکایات فوری حل کرنیکا حکم

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،عوامی شکایات فوری حل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان( سپیشل رپورٹر ) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عوامی شکایات کے حل کا عمل تیز تر کردیا گیاہے اور ایک ماہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کی جانب سے ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کی گئی 70 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔پورٹل، تحریری طور پر اور میڈیا کے ذریعے آنیوالی شکایات پر عملدر آمد کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی گئی ہے۔ (بقیہ نمبر48صفحہ6پر )
عوامی شکایات پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اینڈ کوآرڈنیشن ساوتھ پنجاب محمد فاروق ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹنمنٹس کے سیکشن آفیسرز و فوکل پرسنز نے شرکت کی۔سیکشن آفیسر کوآرڈینیشن وجیہہ رسول،سیکشن آفیسر محکمہ صحت اسداللہ شہزاد اور فوکل پرسن اکمل حسنی بھی اجلاس میں موجودتھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمدفاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفرنے عوامی شکایت کے فوری حل کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور اسی بنائ پر ان کے آفس میں شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے۔محمدفاروق ڈوگر نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا اولین ایجنڈا ہے اس لئے تمام ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹنمنٹ عوامی شکایات کے سو فیصد حل کو یقینی بنائیں۔