ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پولیس کا ڈیرہ ریجنل آفس کا دورہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پولیس کا ڈیرہ ریجنل آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان، چوک اعظم (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پولیس عبدالکریم نے ڈیرہ غازیخان ریجنل آفس کا دورہ کیا ایس پی چوہدری محمد شریف نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش(بقیہ نمبر50صفحہ6پر )
 کی، ایس پی نے ڈی جی خان پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس پنجاب بھر میں ہائی ویز پر 24 گھنٹے موجود ہے، ہائی ویز پر مسافروں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے اور ا لرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنا یا جا رہاہے ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی کہ صوبائی بارڈر پر قائم پوسٹس پر موجود نفری ہمہ وقت مسلح اور الرٹ رہے، پٹرولنگ پولیس بطور فرسٹ ریسپانڈر فورس کے ہیلپ لائن 1124 اور ایمرجنسی 15 کی کال پر مختصر ترین ٹائم میں موقع پر پہنچ کرہر ممکن مدد کو یقینی بنا ئے انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پوسٹس اور فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے جس سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی ، جلد ہی پٹرولنگ پوسٹس بطور خدمت مرکز کام شروع کر رہی ہیں جس سے عوام کے مسائل کم وقت میں حل ہو سکیں گے، ایڈیشنل آئی جی نے افسران کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔بعد ا زاں ایس پی چوہدری محمد شریف نے ایڈیشنل آئی جی عبدالکریم کو یادگار شیلڈ پیش کی۔