غلہ منڈی میں دکان تنازعہ پر سالے کا بہنوئی پر تشدد

غلہ منڈی میں دکان تنازعہ پر سالے کا بہنوئی پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 2 کے رہائشی ظفراقبال کا اپنے سالے طارق کے ساتھ دکان کا تنازع تھا،گزشتہ روز ظفر اقبال اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسے اثنا طارق آگیا اورظفر اقبال کو زدوکوب کیا،دوکانداروں نےمداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا،تہانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ میں محمد عرفان راجپوت کی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر )
ہمشیرہ کی شادی احمد رشید راجپوت کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جو کہ 3ماہ واپس آگئی جس کا احمد رشید کو رنج تھا،اسی رنجش پر احمد رشید اپنے دیگر ساتھیوں عبدالرحمان راجپوت اور کاشف قریشی ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح عرفان راجپوت کے گھر داخل ہو گئے اور اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے کمرے میں محبوس کر دیا کئی گھنٹے بعد رشتہ داروں نے خاتون کو رہائی دلائی مزاحمت پر عرفان راجپوت طور پر تشدد کرکے اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی اور اس کی جیب سے نقدی 35 ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 578 ٹی ڈی اے کے لئے طارق محمود کی بیٹی حمیرا طارق کی شادی اپنے رشتے دار طارق محمود کے ساتھ ہوئی تھی حمیرا طارق گھریلو ناچاقی پر اپنے والدین کے گھرتھی کہ گزشتہ روز طارق محمود ان کے گھر داخل ہو گیا اور بیوی کو زبردستی لے جانے لگا مزاحمت پر اسے کمرے میں بند کر دیا جس سے رشتے داروں نے کئی گھنٹے بعد رہائی دلائی تھانہ صدر کوٹ ادو کےعلاقہ بیٹ قائم والا میں غلام حسین راں کے رقبہ پر رند برادری کے غلام عباس، طارق رند، یعقوب ،سجاد رند، وسیم رند نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر اسے اور اس کی خواتین کو شدید زخمی کردیا پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کر لئے۔