بہاولپور : بھتیجے کا تیز دھارآلے سے حملہ ، تین خواتین قتل ، ملزم گرفتار 

بہاولپور : بھتیجے کا تیز دھارآلے سے حملہ ، تین خواتین قتل ، ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور،خانقاہ شریف( ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان) بہاولپور کے علاقے لاری اڈہ کے قریب بھتیجے نے اپنی 3 پھوپیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا پولیس تھانہ سول لائن نے آدھے گھنٹے میں ملزم محمد وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ملزم وسیم مراد ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے پولیس کے مطابق مقتولین میں شمیم بی بی۔ پروین بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے وجہ عناد ابھی تک واضح نہ ہے پولیس تفتیش جاری ہے۔