اعظم اور آصف کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد نے کوئٹہ کو 63 رنز سے شکست دیدی

اعظم اور آصف کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد نے کوئٹہ کو 63 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حفیظ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سرفراز احمد نے 41 اور محمد افتخار نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی اور حسن علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاداب خان اور ابرار احمد کے حصے میں آئیں۔ اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو 38 رنزبنا کر آٹ ہوئے جبکہ کپتان شاداب خان 12 رنز ہی بنا سکے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور آصف علی نے کوئٹہ کے بولرز کے خلاف چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔ آصف علی 24 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور محمد حسنین مہنگے بولرز ثابت ہوئے اور دونوں نے بالترتیب 55 اور 52 رنز دیے۔قبل ازیں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -