کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے

کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے
کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے، جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

 قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 019 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔