تحریک انصاف کے 6 رہنما اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل

تحریک انصاف کے 6 رہنما اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل
تحریک انصاف کے 6 رہنما اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتار 6 رہنماوں کو اڈیالہ سے شاہ پور جیل بھجوا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں میں زلفی بخاری، فیاض چوہان، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی، صداقت عباسی اور چودھری ساجد کو ڈسٹرکٹ شاہ پور کی جیل میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے 41 کارکنان کو حافظ آباد جیل بھجوایا گیا ہے۔

گذشتہ روز جیل بھرو تحریک کے تحت زلفی بخاری اور فیاض چوہان سمیت رہنماوں نے 100 سے زائد کارکنان کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دی تھیں۔

مزید :

قومی -