خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مجرم کو 1 سال 5 ماہ قید کی سزا، جرمانہ لاکھوں میں

خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مجرم کو 1 سال 5 ماہ قید ...
خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مجرم کو 1 سال 5 ماہ قید کی سزا، جرمانہ لاکھوں میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  فیصل آباد میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس میں مجرم کو 1 سال اور 5 ماہ قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق مجرم ماجد ضیا نے سالہ 2022 میں ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیِں، معاملے پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم فیصل آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے مجرم کو 17 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی.