وزارت خزانہ نے وفاقی محکموں کی تنخواہیں روک دیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزارت خزانہ نے وفاقی محکموں کی تنخواہیں روک دیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ
وزارت خزانہ نے وفاقی محکموں کی تنخواہیں روک دیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں میں تنخواہوں کی ادائیگی  روکنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اکاونٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو جاری کی گئی ہدایات میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگیاں بھی روکنے کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عہدے داروں نے 'دی نیوز' کو بتایا کہ ملک میں معاشی بحران کے سبب فنڈز جاری کرنے میں دشواریاں حائل ہیں۔ نمائندے نے خزانہ ڈویژن کے سینئر افسران سے رابطے کی کوشش کی مگر جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں نمائندے نے وزیر خزانہ سے بات کی تو پہلے انہوں نے اطلاعات کو غلط کہا تاہم بعد میں تصدیق بھی کر دی۔ 

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے تاہم انہیں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے بلوں اور تنخواہوں کی ادائیگیاں روکنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید :

قومی -