مریم نور نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال دنیا کو بتا دیا

مریم نور نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال دنیا کو بتا دیا
مریم نور نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال دنیا کو بتا دیا
سورس: Instagram/maryamnoorofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور اور اسماعیل بٹ نے  اپنی پہلی ملاقات کی کہانی سنادی۔

اداکارہ مریم نور اور اسماعیل بٹ گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔مریم نور نے شوہر کے ہمراہ پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اسماعیل بٹ نے بتایا کہ ’2017 میں مریم سے ملاقات ہوئی تھی میں فلائٹ انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہا تھا وہاں اہلیہ جوائے رائڈ کے لیے آئی تھیں‘ اس پر مریم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’وہاں گئی تو انفارمیشن لیتے ہوئے کافی ساری معلومات مل گئیں۔‘

اداکارہ کے شوہر نے کہا کہ اس کے بعد کچھ دوستوں کی تقریبات میں ہماری ملاقات ہوئی تو دوستی ہوگئی پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میں تو پہلے ہی طے کرچکا تھا کہ مریم سے ہی شادی کرنی ہے۔‘

اسماعیل بٹ نے کہا کہ ’مریم سیدھی اور سچی بات کرتی ہیں ایسا نہیں ہے کہ یہ منہ پر کچھ اور پیٹ پیچھے کچھ اور ہیں یہ جو بھی ہیں آپ کے سامنے ہیں۔‘

مریم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آج تک مجھے یہ سننے کو نہیں ملا اب کبھی یہ کچھ کہیں گے تو پروگرام کی ویڈیو دکھا دوں گی پھر کہوں گی کہ آپ نے ہی کہا تھا میں اچھی لڑکی ہوں۔‘

اسماعیل بٹ نے کہنے لگے ہیں کہ ’میری بیوی تو سب سے خوبصورت ہے اور ان کی آج سالگرہ بھی ہے۔‘ایک سوال کے جواب میں اسماعیل بٹ نے کہا کہ مریم نور کا حس مزاح بہت اچھا ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کو ہنساتے بھی رہتے تھے۔

واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔

مزید :

تفریح -