پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل ہوں گے؟ آن لائن اجلاس آج طلب

پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل ہوں گے؟ آن لائن اجلاس ...
پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل ہوں گے؟ آن لائن اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا، فرنچائز مالکان اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت میں اخراجات کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لینے کیلئے آن لائن اجلاس طلب کیا ہے۔ 

توقع ہے کہ پی ایس ایل کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل نہیں ہوں گے، ایونٹ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ دوپہر 2 بجے کراچی میں ہو گا جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین میچ رات 7 بجے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل سمیت 9 جبکہ راولپنڈی میں 11 میچز شیڈول ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -