آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،پالیسی ریٹ کتنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ؟ وزارت خزانہ نے تفصیل جاری کر دی 

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،پالیسی ریٹ کتنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ...
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،پالیسی ریٹ کتنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ؟ وزارت خزانہ نے تفصیل جاری کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق وزارت خزانہ نے تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حکام وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئے تک جاری رہے ، آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں ، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے ، پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کر لیاہے ، پالیسی ریٹ دو فیصد بڑھایا جائے گا، پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں، پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا ۔پاکستان نے جون تک غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ د ے دی ہے ، آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات کر رہاہے ، مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے ۔

مزید :

قومی -