تعلق کسی وجہ کا محتاج نہیں ،بس ساتھ رہنا ہے۔۔۔

تعلق کسی وجہ کا محتاج نہیں ،بس ساتھ رہنا ہے۔۔۔
 تعلق کسی وجہ کا محتاج نہیں ،بس ساتھ رہنا ہے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اگر ہم کسی سے اس لیے محبت کریں کہ وہ ہمیں ہنساتے رہے تو جب کبھی وہ اُداس ہوگے تو کیا ہوگا۔۔؟؟ 

 اگر ہم کسی کو اس لیے چاہیں کہ وہ حسین ہے تو جب وقت کی ریت اس کے حسن کو نگل جائے گی تب کیا ہوگا۔۔؟؟ 
  
 اگر ہم کسی کو اس لیے چاہیں کہ وہ عروج پر ہو تو کبھی جب اس پر زوال ہوگا تو کیا ہوگا۔۔؟؟ 

 کیونکہ یہ زندگی ایک کتاب کی طرح ہے جس میں ہر دن اک نیا صفحہ ہے

اور ہمیں نہیں پتا کہ

اس آنے والے والے صفحے میں اللہ ہم سے کیا لینے والا

اور کیا کیا دینے والا ہے۔۔ 

 اس لیے میرا کسی سے تعلق چاہے وہ محبت ہو یا دوستی کسی وجہ کا محتاج نہیں اور اگر میری چاہت کی کبھی کوئی وجہ ہے تو وہ بس سامنے والا انسان ہے جس سے ایک بار تعلق بن گیا ہو پھر چاہے وہ جیسا بھی ہے اس کے ساتھ رہنا ہے۔۔

مزید :

ادب وثقافت -