اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کی کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کی کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ ...
اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کی کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی: (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کی کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں چوتھی کلاس کی بچی گھر میں اکیلی تھی کہ دسویں جماعت کے اوباش نوجوان نے موقع پا کر بچی سے زیادتی کر ڈالی۔ بچی کی چیخ و پکار پر لوگ اکٹھے ہو گئے تاہم ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے مظلوم بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، اہل علاقہ نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔