الیکشن کمیشن نے این اے 193 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

الیکشن کمیشن نے این اے 193 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی پنجاب حکومت کی ...
الیکشن کمیشن نے این اے 193 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی این اے 193 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور فیصلہ سنایاہے کہ انتظامات مکمل ہیں، انتخاب مقررہ دن پر ہی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 193 راجن پور ون میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہو گی ،الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا ،237 پولنگ سٹیشنز پر کل میدان سجے گا ،پی ٹی آئی کے محسن لغاری، ن لیگ کے عمار لغاری میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اختر گورچانی اور ٹی ایل پی کے محمود احمد بھی میدان میں ہیں ۔پی ٹی آئی کے جعفر خان لغاری کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی ،پولیس ، رینجرز ، اور پاک فوج کے جوان موجود رہیں گے ۔

مزید :

قومی -