جیل بھر وتحریک، راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے زلفی بخاری کو دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت پنجاب کی کس جیل پہنچا دیا گیا ؟ جانئے

جیل بھر وتحریک، راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے زلفی بخاری کو دیگر رہنماﺅں ...
جیل بھر وتحریک، راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے زلفی بخاری کو دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت پنجاب کی کس جیل پہنچا دیا گیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جیل بھرو تحریک کے فیز ٹو میں راولپنڈی سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کاور کارکنوں کو پنجاب کی دو ر دراز جیلوں میں منتقل کر دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ کو تحویل میں لیے جانے والے رہنماوں اور کارکنوں رات دس بجے تک راولپنڈی پولیس قیدیوں کی گاڑیوں میں سوار کرکے مختلف شاہراوں پر چکر لگواتی رہی۔بعد ازاں پنجاب حکومت کی جانب سے احکامات ملنے پر تمام زیر حراست افراد کو سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے ڈیٹینیز کے تین ایم پی او کے تحت 30 دن تک کے ڈیٹنشن آرڈر موصول ہوئے۔
 صبح پی ٹی آئی کے رہنماوں زلفی بخاری، صداقت عباسی، فیاض چویان، اعجاز خان جازی کو شاہ پرُ جیل منتقل کردیا جبکہ 41 دیگر عہدے داروں اور کارکنوں کو حافظ آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات کے آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنوں کی دونوں جیلوں میں منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منتقلی آئی جی جیل خانہ جات کے احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے
۔

مزید :

قومی -