راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ، وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی گولی آ لگی

راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ، وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی ...
راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ، وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی گولی آ لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی ائیرپورٹ پر کھڑی وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی آ لگی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں گذشتہ روز منائی جانیوالی بسنت سے وی وی آئی پی موومنٹ بھی متاثر رہی۔ ائیرپورٹ جہاں سے وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور روانگی کیلئے پرواز روانہ ہونی تھی اس کے گرد ہوائی فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ وزیراعظم کا طیارہ 3 گھنٹے تاخیر سے لاہور کیلئے روانہ ہوا۔

ہوائی فائرنگ اتنے تواتر سے کی جارہی تھی کہ  ایک گولی ائیرپورٹ پر کھڑی وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی پر بھی آ لگی۔ 

مزید :

قومی -