پنجاب کابینہ نے لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچزکروانے کیلئے رقم دینے سے انکار کردیا 

پنجاب کابینہ نے لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچزکروانے کیلئے رقم ...
پنجاب کابینہ نے لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچزکروانے کیلئے رقم دینے سے انکار کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں کابینہ نے پی ایس ایل میچز کے لیے 50کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ نے فیصلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے ، کابینہ کا کہنا ہے کہ رقم اس صورت میں دی جائیگی جب پی سی بی بھی 25کروڑ روپے ادا کرے ، کابینہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر اب تک 45کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے ۔ 
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کروانے کےلیے کرکٹ بورڈ سے 50کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا ،رقم کا  مطالبہ سیکیورٹی اور لائٹنگ کے اخراجات کی مد میں کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے انکار کردیا گیا تھا ، پی سی بی حکام کاکہنا تھا کہ کراچی میں میچز کروانے پر یہ اخراجات ادا نہیں کرنے پڑتے۔ 

کابینہ اراکین کاکہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے بھاری نفع کماتا ہے اس لیے آدھے انتظامی اخراجات بورڈ ادا کرے ۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -