2گھنٹے کی پرواز 7گھنٹے سفر کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی

2گھنٹے کی پرواز 7گھنٹے سفر کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی
2گھنٹے کی پرواز 7گھنٹے سفر کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں 2 گھنٹے کی ایک پرواز 7گھنٹے طویل سفر کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔میل آن لائن کے مطابق یہ جاپان ایئرلائنز کی پرواز جے ایل 331تھی جس میں 300سے زائد مسافر سوار تھے۔اس پرواز نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے 2گھنٹے کی مسافت طے کرکے جاپان کے شہر فیوکیوکا پہنچنا تھا۔
جب پرواز فیوکیوکا پہنچی تو اسے لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، گھنٹوں جہاز فضاءمیں چکر کاٹتا رہامگر پھر بھی اجازت نہ ملنے پر پائلٹ اسے کینسائی شہر لے گیا اور وہاں ایئرپورٹ پر لینڈ نگ ہو گئی تاہم کینسائی کا ایئرپورٹ بہت چھوٹا تھا اور کوئی سہولیات نہیں تھی، جس کے سبب ایک بارپھر ہوائی جہاز نے واپس ٹیک آف کیا اور فیوکیوکا میں لینڈنگ کی ایک اور ناکام کوشش کے بعد ٹوکیو واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ فیوکیوکا ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے اور تیز ہوا کے سبب ہوائی جہاز کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس ایئرپورٹ پر رات 10بجے کے بعد کمرشل پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوتی اور یہ پرواز کافی تاخیر سے فیوکیوکا پہنچی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -