عمر مختار کی شادی، ماں کی 2 بیٹوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

عمر مختار کی شادی، ماں کی 2 بیٹوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
عمر مختار کی شادی، ماں کی 2 بیٹوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
سورس: Instagram/shaziawajahat

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹی وی پروڈیوسر عمر مختار کی شادی کی تقریبات کو فیملی اور دوستوں کے جشن نے کچھ ایسا یاد گار بنایا کہ اب بھی گاہے ان تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں عمر مختار کی بارات کی رات ڈائریکٹر وجاہت رﺅف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ کیے گئے خوبصورت رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ ماں بیٹے معروف بالی ووڈ گیت ’ٹھگ لے‘ پر اس مہارت کے ساتھ رقص کرتے ہیں کہ مہمان عش عش کر اٹھتے ہیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی ماں بیٹوں کے ڈانس کی تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر مختار کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر، علی رحمان خان، دنانیر مبین اور عمار خان سمیت متعدد فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید :

تفریح -