پنجاب کابینہ کا انکار، نجم سیٹھی نے لاہو ر میں شیڈول میچز بارے فیصلہ سنا دیا 

پنجاب کابینہ کا انکار، نجم سیٹھی نے لاہو ر میں شیڈول میچز بارے فیصلہ سنا ...
پنجاب کابینہ کا انکار، نجم سیٹھی نے لاہو ر میں شیڈول میچز بارے فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور میں ہی ہوں گے ۔

"دنیا نیوز "سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، جلد ہی کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کروانے کےلیے کرکٹ بورڈ سے 50کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا ،رقم کا  مطالبہ سیکیورٹی اور لائٹنگ کے اخراجات کی مد میں کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے انکار کردیا گیا تھا ، پی سی بی حکام کاکہنا تھا کہ کراچی میں میچز کروانے پر یہ اخراجات ادا نہیں کرنے پڑتے۔ 

دوسری جانب پنجاب کی نگران حکومت نے بھی پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے رقم دینے سے انکار کردیا ہے ۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -