دو ہزار گینگ ارکان کی ایک ساتھ 40 ہزار قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں منتقلی کی ویڈیو سامنے آگئی

دو ہزار گینگ ارکان کی ایک ساتھ 40 ہزار قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں منتقلی کی ...
دو ہزار گینگ ارکان کی ایک ساتھ 40 ہزار قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں منتقلی کی ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان سلواڈور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کی حکومت نے مختلف گینگز کے ہزاروں مشتبہ ارکان کو حال ہی میں کھولی گئی 'میگا جیل' میں منتقل کر دیا ہے۔

صدر نائب بوکیل  نے ایک ٹویٹ میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی اور ہسپانوی زبان میں لکھا 'آج فجر کے وقت، ایک ہی آپریشن میں ہم نے گینگ کے پہلےدو ہزار  ارکان کو سینٹر فار کنفینمنٹ آف ٹیررازم (CECOT) منتقل کر دیا ہے۔ یہ ان کا نیا گھر  ہوگا۔  جہاں وہ دہائیوں تک رہیں گے اور آبادی کو مزید نقصان نہیں پہنچائیں گے۔'

جمعے کی صبح مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے  تقریباً دو ہزار ملزمان  کو  40 ہزار  افراد کی گنجائش والی جیل میں منتقل کیا گیا۔ یہ  امیریکاز (براعظم شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ)  میں سب سے بڑی جیل سمجھی جاتی ہے۔ بوکیل کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سر منڈوائے ہوئے سفید شارٹس پہنے قیدیوں کو نئی جیل سے سیلوں میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایل سلواڈور کے  پاپولسٹ رہنما نائب بوکیل  ملک کے مشہور گینگز کے خلاف  سال بھر سے ایک انتہائی متنازعہ 'جنگ' میں مصروف ہیں، اور اس کے نتیجے میں مختلف  گینگز کے ارکان کی ایک خاصی تعداد اب  قید میں ہے۔ ان کی گینگز کے خلاف جنگ کے بعد 60 ہزار سے زیادہ گینگز ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

6f048f703472b122f34eba1753d83998